امریکی نائب صدر مارک پنس کا ناصر الملک کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

امریکی نائب صدر مارک پنس کا ناصر الملک کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے نائب صدر مارک پنس نے نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کو گزشتہ روز ٹیلی فون کر کے انہیں عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق اور افغانستان میں امن کیلئے مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیرِاعظم نے امریکی نائب صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا نگران حکومت شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کرے گی، ہم آزادانہ، منصفانہ انتخابات اور اقتدار کی منتقلی کیلئے پرعزم ہیں۔

مارک پنس فون

مزید : علاقائی