فرائض میں غفلت :4اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر معطل‘ انکوائری کا حکم

فرائض میں غفلت :4اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر معطل‘ انکوائری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرائض میں غفلت برتنے پر چار اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،الیکشن ایکٹ 2017کے تحت انتخابی ڈیوٹیوں کیلئے متعین تمام تر عملہ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوجاتا ہے اور اور کسی بھی غفلت یا بد انتظامی پر کاروائی کی جا سکتی ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کی تجاویز پر ایگزیکٹیوانجینئر واپڈ خیر پور جوکہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 210 تعینات ہیں اسے فرائض سے غفلت پر معطل کیا ہے۔ اسطرح اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 209 ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ خیر پور، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی پی 40 سیالکوٹ چیف پوسٹ ماسٹر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی بی 26 کوئٹہ سپرنٹنڈنٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کو فرائض سے غفلت پر معطل کر دیئے۔ مزید الیکشن کمیشن نے ان تمام معطل افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -