گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضا فہ

گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضا فہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامر س رپورٹر ) سورج پھر جوبن پر آنے سے گرمی میں اضا فہ، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سورج پھر اپنے پورے جوبن پر آگیا جس سے گرمی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔ بیشتر شہروں میں درجہ حرارت میں دو سے تین سنٹی گریڈ کا اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیشن گوئی کر دی۔ ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس دوران اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں گرمی کی شد ت ایک بار پھر بڑھ جانے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا دیا گیا ۔دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کادوراینہ بارہ گھنٹے سے بھی بڑھ گیا ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کے لئے امتحان مزید سخت ہو گیا ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔ مساجد میں روزہ داروں کو وضو کے لئے بھی پانی میسر نہ ہو سکا ۔ سحر و افطار سمیت تراویح کے موقع پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ کئی علاقوں میں لوگو ں نے اندھیرے میں سحری کی اور شدید گرمی میں افطار کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -