چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرجواب طلب

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرجواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکپتن کے رانا آفتاب اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا زاہد محمود نے جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا،عدالت عالیہ نے رانا زاہد محمود کے خلاف دائر درخواست الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے جلد نمٹانے کی ہدایت کی تھی، عدالتی حکم کے باوجود رانا زاہد محمود کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جو عدالتی حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عدالت الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

چیف الیکشن کمشنر

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...