لاہور کی پولنگ سکیموں پر اعتراضات الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور کی پولنگ سکیموں پر اعتراضات الیکشن کمیشن سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار ) لاہور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عابد قریشی نے پولنگ سکیموں پر اعتراضات کے حوالے سے آنے والی درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا،متعلقہ ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشنز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولنگ سٹیشنز کو قانون سے ہٹ کر مقررہ حدود سے دورقائم کیا گیاہے۔ سابق ایم پی اے میاں اسلم اقبال سمیت دیگر شہریوں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ مختلف پولنگ سٹیشنز شہری آبادی سے دور بنائے گئے جبکہ اکثر پولنگ سٹیشن تنگ جگہوں پر بنائے گئے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولنگ سٹیشن کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔ریٹرننگ آفیسرنے کارروائی کرتے ہوئے وکلاء کو اعتراضات پر بحث کیلئے آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -