عدلیہ مخالف ریلی کے دو ملزمان ناصر خان اور جمیل خان کی درخواست ضمانت پرمقدمہ کا ریکارڈ طلب

عدلیہ مخالف ریلی کے دو ملزمان ناصر خان اور جمیل خان کی درخواست ضمانت پرمقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے دو ملزمان ناصر خان اور جمیل خان کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔جسٹس سردار شمیم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزمان کے وکیل راؤ جاوید الحق خاں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے بدنیتی پردونوں ملزمان کو بدنیتی کے تحت توہین عدالت کے مقدمے میں نامزد کیا، پولیس اپنی تفتیش مکمل کر چکی ہے ،دونوں ملزمان گناہ گار نہیں پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں بلاجواز دہشت گردی کی دفعات شامل کیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں منظور کرے۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ہے۔
ریکارڈ طلب

مزید :

علاقائی -