شنگھائی تعاون تنظیم نے امن و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا،صدر ممنون

شنگھائی تعاون تنظیم نے امن و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا،صدر ممنون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی/ سنہوا) صدر ممنون حسین نے کہا ہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کو علاقائی تعاون کا اہم فریم ورک خیال کرتا ہے ،اور اس نے خطے میں امن و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ،چین کے مشرقی بندرگائی شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہونے والی آئندہ ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ تنظیم شعبوں کی وسیع سلسلے میں علاقے میں مختلف النوع تعاون کو فروغ دیا ہے ۔ایس سی او میں پاکستان کی اہم ترقی اور سٹریٹجک پارٹنر شامل ہیں ۔یہ ہمیں ان اہم ممالک کے ساتھ امکانات کا تبادلہ کرنے پوزیشن میں رابطہ کرنے اور عملی و ٹھوس تعاون قائم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ تنظیم شنگھائی روح کی اقدار کی مظہر ہے جو باہمی اعتماد و احترام ،برابری ،مختلف تنظیموں کے احترام اور مشترکہ ترقی کے حصول پر مشتمل ہے ۔ پاکستان 2017کے بعدسے ایس سی او کے نئے رکن کے طور پر ان اقدار کی بنیاد پر ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرنے کا پابند ہے ۔انہوں نے ایس سی او کودہشتگردی کے مشترکہ دشمن کیخلاف تعاون کیلئے اہم اور مفید فورم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے ملک نے دہشتگردی کیخلاف کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور ایس سی او ۔آر اے ٹی ایس کے ذریعے دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے پر تیار ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایک انقلابی عالمی تحریک ہے جو جنریشنل اثر وسوخ کے ساتھ 60سے زائد ممالک کو ملاتا ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ ایس سی او بیلٹ و روڈ منصوبے کیلئے وئیکل کا کام دے سکتی ہے چین اور پاکستان سدا بہار اور آزمائش کی گھڑی پر اترنے والے دوست ہیں ۔دونوں ممالک کے رہنماؤں کی یکے بعد دیگرے نسلوں نے ان تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے انتھک کام کیا ہے ،پاکستان تمام اہم امور پر چین کی حمایت کرتا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -