قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی ، سید علی ظفر

قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی ، سید علی ظفر

لاہور (ا ین این آئی) نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخا بی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا نامزدگی فارم، حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات کے باعث مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کے خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا ان قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات میں تا خیر نہیں ہو گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...