کالا باغ ڈیم کی بحث فیڈریشن سے کھیلنے کے مترادف ، خورشید شاہ

کالا باغ ڈیم کی بحث فیڈریشن سے کھیلنے کے مترادف ، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سکھر (این این آئی)قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسمبلی کے پانچ سا لہ مدت پوری ہونے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کالا باغ ڈیم کی بحث کو چھیڑنا پاکستان کی فیڈریشن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا پارلیمنٹ نے پانچ سال پورے کیے یہ بڑی کامیابی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو بھی گھر بھیجا گیا راجہ پرویز اشرف آئے، اصل چیز پارلیمنٹ کی مدت پوری کرنا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے ملک میں جمہوریت قائم رہی،پنجا ب میں پیپلز پارٹی رزلٹ دکھائے گی اور حکومت بنائے گی۔اصغر خان کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا مذکورہ کیس میں میرا نام غلطی سے آیا تھا لیکن اگر عدالت نے نواز شریف کو بلایا تھا تو انھیں پیش ہونا چاہیے تھا۔مسائل موجود ہیں جو وقت کیساتھ آہستہ آہستہ حل ہوجائیں گے۔ میری نظر میں سب سے بڑا مسئلہ آبادی اور پانی کا ہے، ہماری اولین ترجیح پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے ، البتہ اس ضمن میں کالاباغ ڈیم کی بحث کو چھیڑنا فیڈریشن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

مزید :

علاقائی -