الیکشن کمیشن کا اٹک کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ ‘ آج سنایا جائیگا

الیکشن کمیشن کا اٹک کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ ‘ آج سنایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(آ ئی این پی) الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی، بہاولپور ، خاران، واشک ،پنجگور ،موسی خیل اور شیرانی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دئے،جبکہ ضلع اٹک کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ آج سنایا جائے گا ، سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے ریمارکس دیئے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر دائر 1285 کیسز پر 24 روز میں فیصلہ دیا ،24 روز میں ایک ایک پٹوار سرکل کی علیحدہ علیحدہ وجوہات لکھیں ،تمام اعتراضات پر مشاورت کی، ہر ایک کو الگ الگ سنا ، انسان کے بس کی بات نہیں پھر بھی ہم نے یہ سب 24 روز کیا۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں مختلف حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہا کہ این اے 60 اور این اے 62 میں ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق معمولی رد و بدل کی جائے،چارج نمبر 18 اور 20 کو این اے 62 کے بجائے این اے 60 میں شامل کیا جائے،چارج نمبر 26 کو این اے 62 میں شامل کیا جائے، چکلالہ سکیم کا چارج 3 بھی این اے 60 سے نکال کر این اے 62 میں شامل کیا جائے درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چارج نمبر 18 اور20 ہمیشہ سے این اے 60 کا حصہ رہا ہے ،حلقہ بندی کمیٹی حکام نے کہا کہ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ماضی کے این اے 56 کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، الیکشن کمیشن ان کا موقف پہلے بھی سن چکا ہے،الیکشن کمیشن اسی حلقہ پر دوسری درخواست پر کنٹونمنٹ کو ایک حلقہ بنا چکا ہے ۔حلقہ این اے 61کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت کے دوران درخواست گزار ملک ابرار نے کہا کہ این اے 61 میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔
حلقہ بندیاں؍ فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -