پلڈاٹ کی سول ملٹری تعلقات پر تازہ جائزہ رپورٹ جاری

پلڈاٹ کی سول ملٹری تعلقات پر تازہ جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) سول ملٹری تعلقات کے بارے میں تازہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی متنازعہ کتاب اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قومی دفاع کے معاملے پر مختلف سرحدی علاقوں کے دوروں کا خصوصی تذکرہ کیا گیا ہے ،یہ جائزہ رپورٹ گزشتہ ماہ مئی کے دوران کی ہے جو کہ پلڈاٹ کیطرف سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کا آغاز محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان سے کیا گیا ہے جسکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت نے متنازعہ بیان کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال پر زور دیا رپورٹ میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے سابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر ز میران شاہ کے دورے کا ذکر کیا گیا ہے اسی طرح اس جائزہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیطرف سے ایک بڑے ادارے کے افسروں کے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی میں ملوث کرنے کے بیان بھی شامل ہیں سول ملٹری تعلقات میں بہتری کے لیے چیف آف آرمی سٹاف کی گذشتہ ماہ بلوچستان کی پے در پے نشانہ بننے والی ہزارہ کمیونٹی سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے چیف آف آرمی سٹاف کے گذشتہ ماہ سفارتی و خارجہ امور تعلقات کے حوالے سے اجلاسوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اسی طرح مئی میں آرمی چیف کی عوامی سرگرمیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا جس میں فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات سر فہرست ہے ممئی میں فوجی عدالتوں کی طرف سے پھانسی کی سزا کی توثیق کا بھی تذکرہ اس رپورٹ میں ملتا ہے پاک بھارت حساس اداروں کے سابق سربراہوں کی دونوں اداروں کی جاسوسی کی تواریخ سے متعلق جنرل (ر) اسد درانی کی مشترکہ کتاب کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے رخصتی کے روز 31مئی کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب مئی میں تسلسل سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاسوں مئی میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقاتوں کو اجاگر کیا گیا ہے یہ رپورٹ پلڈاٹ کی نگران ٹیم نے تیار کی ہے اور بغیر کسی تبصرے کے مئی میں متذکرہ سرگرمیوں متنازعہ بیانات کا اندراج کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر