پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم و ہمت کی داستان ہے،عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم و ہمت کی داستان ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کی بہترین تربیت کی ہے ،پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم وہمت کی داستان ہے ،جسے ہر سیاستدان کو پڑھنا چاہیے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں لاہور میں پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنان ہی ہیں جو جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھند ے پر جھول جاتے ہیں، جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں، ظالم کا مقابلہ کرنا پارٹی کا منشور ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظالم کا مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ دیا ہم شہید بھٹو کے کارکن ہیں۔

ہم نہ ڈرتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4