پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھرسے کامیاب ہو گی،نورین سلیم

پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھرسے کامیاب ہو گی،نورین سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورین سلیم نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ہم اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی بہترین سیاسی دانش مندی سے ملک بھر سے کامیاب ہوں گے اور عوامی طاقت سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بھی بنائیں گے ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین سلیم کا کہنا تھا کہ کام کی بات ہمیشہ (ن) لیگ کو وقت گذر جانے کے بعد ہی یاد آتی ہے تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی ہر حکومت کو گرانے کی بڑھ چڑھ کر کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ماضی کی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں پھر آگے بڑھیں شاید قوم اور جیالے انہیں ان کی غلطیوں پر معاف کردیں۔