جمعیت علما نیازی اورپی پی کے درمیان انتخابی اتحاد طے پاگیا، معصوم حسین

جمعیت علما نیازی اورپی پی کے درمیان انتخابی اتحاد طے پاگیا، معصوم حسین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علما پاکستان نیازی اور پیپلز پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد طے پاگیا۔ دونوں جماعتیں مشترکہ انتخابی نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ یہ فیصلہ جے یو پی نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ جمعیت علما پاکستان نیازی نے لاہور اور پنجاب بھر سے اپنے امیدواروں کی فہرست بھی پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو فراہم کردی ہے۔ جس کے مطابق دونوں جماعتیں موزوں امیدواروں کو میدان میں اتاریں گی۔بہت جلد جے یو پی نیازی کی قیادت سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کرے گی۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، مسلم لیگ ن نے اس عقیدے پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی، جس کی وجہ سے ابھی تک ن لیگ کی قیادت د ربدرکی ٹھوکریں کھارہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت معتدل اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والی ہے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوشہید نے قادیانیوں کو ۱قلیت قراردیا۔ جوکہ امت مسلمہ کے دل جیت لینے والا اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب صرف نمائشی ہی نہیں، بلاامتیاز، کڑا اور سب کا ہونا چاہیے۔

تاکہ کرپٹ عناصر ، قبضہ گروپ اور کمشن مافیا سے نجات حاصل کی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آج 8 جون کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...