عوام نے سا تھ دیا تو پاکستان کو ریاست مدینہ کا نمونہبنائیں گے، اعجاز ہاشمی

عوام نے سا تھ دیا تو پاکستان کو ریاست مدینہ کا نمونہبنائیں گے، اعجاز ہاشمی

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے نے اپنتے منشور میں وطن عزیز کو درپیش تمام مسائل کا حل پیش کردیا ہے۔عوام نے اعتماد دیا تو پاکستان کو ریاست مدینہ کا بہترین نمونہ اور اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔70۔سال کا عرصہ گذرچکا عوام کی تقدیر نہیں بدلی۔ انشااللہ متحدہ مجلس عمل کی صالح قیادت اور منتخب نمائندے عوامی اعتماد پر پور ا اتریں گے۔ جس کے لئے کرپشن کا خاتمہ، برابری کی سطح پر دوسرے ممالک سے خارجہ پالیسی کا نفاذ اور تمام اسلامی ممالک پر مشتمل بلاک کی تشکیل ایم ایم اے کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جبکہ ملکی وسائل کی برا بری کی بنیاد پر تقسیم ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی متحدہ مجلس عمل کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے ترقی کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ جس کے مطابق خود انحصاری اور کفایت شعاری پیدا کرکے سودی نظام کا خاتمہ اور بیرونی قرضوں سے نجات ایم ایم اے کی ترجیحات ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ دینے والے حکمرانوں کو اقتدار سے چمٹے رہنے کا حق نہیں ہے۔

قوم خاندانی جماعتوں اور لچر پن کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل قوم کو دیندار اور ایماندار قیادت فراہم کرے گی۔ لوگوں کو اپنے بنیاد ی مسائل کا حل چاہیے، وہ روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔صرف ایم ایم اے ہی متبادل نظام رکھتی ہے، جس کی بنیاد قرآن و سنت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4