نوازشریف اور آصف زرداری نے اداروں کو نقصان پہنچایا،اعجاز چودھری

نوازشریف اور آصف زرداری نے اداروں کو نقصان پہنچایا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حسن عسکری بطور نگران وزیر اعلیٰ ایک معتبر نام ہے ، وہ ایک ایماندار شخص ہیں ، تمام پارٹیوں نے ان پر اعتماد کیا ہے سوائے ن لیگ کے ، ن لیگ نجم سیٹھی جیسا نگران وزیر اعلیٰ چاہتی تھی اس بار ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی اس لئے یہ واویلہ مچا رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٗ شہباز شریف اور آصف زرداری نے ملکی ادروں کو تباہ کر دیا ۔ ان کرپٹ حکمران نے ملک کو نقصان پہنچایا ا ور عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا۔وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل اور سہیل مغل کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر اپیکا کے مرکزی صدر حاجی ارشاد نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی امیدواروں اعجاز چوہدری اور فیاض بھٹی کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔افطار ڈنر میں چوہدری زاہد الیاس کھرل،رانا احمد ظفر،کوثر علی،جاوید اقبال نظامی، شوکت ورک، خالد ورک سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔