کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ،چودھری عدنان سرور گورسی

کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ،چودھری عدنان سرور گورسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) چودھری عدنان سرور گورسی زونل صدر پی پی پی 163 پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کینٹ نے کہا ہے کہ کرپٹ اور بد عنوان حکمرانوں نے نہ صرف ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے بلکہ عوام لوڈشیڈنگ، غربت، بے روزگاری، مہنگائی، بے انصافی کی چکی سے پس رہے ہیں اور عوام کے خیر خواہ اور محب وطن کے دعویدار میاں برادران اب دوبارہ لوٹ کھسوٹ کیلئے عوام سے ووٹ کا تقاضا کر رہے ہیں لیکن انکے یہ دعوے اور خواب کبھی پورے نہیں ہونگے ۔کیونکہ عوام اب ان کے جھوٹے نعروں اور تسلیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اب انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ملک میں پانی کا شدید بحران آنے والا ہے جبکہ پانی بجلی، تعلیم، صحت، روزگار، انصاف یہ بنیادی چیزیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) یہ دعوے کر رہی ہے کہ ہم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور جنوبی پنجاب کی حالت کو بہتر بنایا یہ سب جھوٹ اور مکاری ہے۔ چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا جب بھی نواز شریف کی حکومت آئی انہوں نے عوام کو فاقے کشی، خود کشیوں پر مجبور کیا اور ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو الزامات ان پر ہیں۔ ان کا عدالتوں میں مقابلہ کریں۔ اگر یہ سچے ہیں تو اپنی سچائی کو ثابت کریں۔ عدلیہ پر الزام تراشیاں بند کریں یہ انکا وطیرہ بن چکا ہے۔