پرویز مشرف 13جون کو پیش ہوجائیں گرفتار نہیں کیا جائے گا سپریم کورٹ

پرویز مشرف 13جون کو پیش ہوجائیں گرفتار نہیں کیا جائے گا سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ان کے مؤکل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے تاحیات نااہلی کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ کے کیس کو سنیں گے، اپنے مؤکل کو کہیں 13 جون کو لاہور آجائیں۔جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کو لاہور رجسٹری طلب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا، ہم حکم دے دیں گے انہیں عدالت پہنچنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مؤکل کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا معاملہ ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے سادہ حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف لاہور میں تشریف لے آئیں۔جسٹس ثاقب نثار نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے حتمی فیصلے سے ان کا انتخاب لڑنا مشروط ہوگا۔جسٹس ثاقب نثار نے سابق صدر کے وکیل سے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان آجائیں تو کیس کی تفصیلاً سماعت کی جائے گی۔
پرویز مشرف/طلبی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کا ڈپلومیٹک پا سپورٹ بلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کے حکم کی روشنی میں گزشتہ ماہ 22مئی کو پرویز مشرف کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کا ڈپلومیٹک پا سپورٹ بلاک کر دیا، پرویز مشرف کا پاسپورٹ نمبر AJ0848365ہے ۔وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے ایف آئی اے کو بھی پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا حکم دے رکھا ہے اور 22 مئی کو ہی ایف آئی اے کو خط میں کہا تھا کہ وہ انٹرپول سے رابطہ کرے اور انٹرپول کے ذریعے پرویز مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
پاسپورٹ بلاکپاسپورٹ بلاک

مزید :

صفحہ اول -