کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے ،نگران وزیراعظم

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے ،نگران ...

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں انہیں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ اور سپلا ئی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ تر جما ن وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعظم ناصر الملک کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ملک میں تو ا نائی کی اڑتیس فیصد ضرورت، چونتیس فیصد تیل اور چھ فیصد دیگر ذرائع سے پوری کی جا رہی ہیں جس میں ایل این جی، ایل پی جی، کول پن بجلی اور دیگر ذرائع شامل ہیں، جبکہ گیس کے گھریلو صارفین میں سالانہ پانچ لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے مجموعی طور پر گھریلو صارفین کی تعداد آٹھ اعشا ر یہ آٹھ ملین اے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی اسوقت در آمد کی جا رہی ہے اور دوہزار تیا تک یہ تین ہزار چھ سو ایم ایم ایف ڈی کی ضرورت ہوگی، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیرا عظم نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔

نگران وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...