حسن عسکری اور علاؤالدین مری کون ہیں؟

حسن عسکری اور علاؤالدین مری کون ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کیلئے مقرر کئے جانیوالے نگران وزیر اعلیٰ پروفیسر حسن عسکری ایک نامور پروفیسر اور مستند کالم نگار ہیں ۔ انہوں نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا، جہاں انہیں فل برائٹ اسکالر شپ دی گئی۔وہ پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر رہ چکے ہیں اور تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں اہم تجربہ رکھتے ہیں۔انکا شمار پاکستان کی نامور علمی شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ ملکی اور غیر ملکی درسگاہوں میں شعبہ علم و تدریس سے منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ مختلف اخبارات، جرائد اور ٹی وی چینلز پر اہم موضوعات پر ایک مایہ ناز مبصر تصور کیے جاتے ہیں۔وہ جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور سکیورٹی امور پر دسترس رکھتے ہیں۔پروفیسر حسن عسکری کئی اہم کتابوں کے مصنف ہیں۔انہوں نے پاکستان میں جمہوریت اور سیاست پر کئی کتب لکھی ہیں، ان کی اکثر تصانیف کا موضوع سول ملٹری تعلقات رہا ہے۔پروفیسر حسن عسکری اخبارات اور جرائد میں آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں۔23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ علاوہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا تعلق بلوچستان سے ہے جو 1980 میں ضلع مستونگ کے علا قے کلی اشکنہ میں پیدا ہوئے۔علاؤالدین مری نے ابتدائی تعلیم تعمیر نوسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور یونیورسٹی آف خضدار انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔نامزد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ذا تی کاروبارشرو ع کیا جس سے وہ اب تک منسلک ہیں۔
علاؤالدین کون

مزید :

صفحہ اول -