میر ظفراللہ جمالی اور میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

میر ظفراللہ جمالی اور میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، ) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان تحر یک انصاف کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر یار محمد رند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ یار محمد رند نے سابق وزیراعظم کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثناء سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔

میاں سومرو

ظفر اللہ جمالی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...