حسن عسکری کا تقرر، منڈی بہاؤالدین میں جشن

حسن عسکری کا تقرر، منڈی بہاؤالدین میں جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاؤالدین(نمائندہ پاکستان)ضلع منڈی بہاؤالدین کے عظیم سپو ت فیصل حسین رضوی(مرحوم) کے بڑے بیٹے سیدحسن مہدی رضوی ایڈوکیٹ کے بڑے بھائی جسٹس جمیل احمدرضوی کے نواسے اور بیرسٹرطالب حسین رضوی کے بھانجے پروفیسرسیدحسن عسکری رضوی کو الیکشن کمیشن کے نگران وزیراعلی پنجاب منتخب کرتے ہی شہر بھرمیں جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی اورڈھول کی تھاپ پررقص کیا گیا،شہربھرمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سیدحسن عسکری رضوی کی رہائش گاہ واقع5وارڈمیں مبارکباد دینے والوں تانتابندھ گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنامشترکہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے پروفیسرسید حسن عسکری رضوی پر اتفاق کرتے ہوئے انہیں 2 ماہ کیلئے وزیر اعلیٰ منتخب کیا۔ان کے نام پر اتفاق ہونے کی خبر وائرل ہوتے ہی ضلع منڈی بہاؤالدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہربھر میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے منچلوں نے دھوپ اور گرمی کی پرواہ کیے بغیر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیے جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی اور کئی لوگوں نے اس خوشی میں غریب عوام کو افطاری بھی کروائی ۔افطاری کروانے والوں میں خواجہ اکمل شہزاد،خواجہ شاہد،خواجہ احتشام الحق،خواجہ محمد صدیق صراف میاں امجد صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،شیخ اکرم عرف اکو پکوڑے والا،سید لیاقت حسین نقوی بڑی افطاری کا اہتمام سید تحریم عباس عرف علی شاہ کی رہائش پر کروائی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -