عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں رہے ، الیکشن کارکردگی پر جیتیں گے ، شہباز شریف

عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں رہے ، الیکشن کارکردگی پر جیتیں گے ، شہباز ...

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں رہے،الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔وزیراعلی شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ پنجاب بھر میں 200نئے کالج اور19نئی یونیورسٹیاں مسلم لیگ( ن) کی ہمہ گیر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب کا رکردگی کے لحاظ سے باقی تمام صوبوں سے بہتر اور برتر ہے،میں اور میری ٹیم نے عوام کے مسائل حل کرنے اور ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خون پسینہ ایک کیا، پنجاب بھر میں جہاں میٹرو، سڑکیں اورپل بنے وہاں سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال بھی بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کاوشوں سے صوبے کے ہسپتالوں کی کایا پلٹ گئی ،تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں حکومت پنجاب کے اقدامات کی مثالیں دی جاتی ہیں،سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام بھی ترقی اور خوشحالی کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا اور عوام نے خدمت کے لئے منتخب کیا تو پاکستان کے ہر شہر ، ہر قصبے اور ہر گاؤں کو سنواریں گے،تمام شعبوں میں بہتری اور ترقی کا جو عمل شروع ہوا ہے، اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتی ہے،پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ محمدشہبازشریف نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر حفاظت کی اور اربوں روپے کی بچت کر کے ملکی تاریخ میں نایاب مثال قائم کی ہے۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...