سپریم کورٹ ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے( ن) لیگ کی درخواست خارج

سپریم کورٹ ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے( ن) لیگ کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست خارج کردی۔چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) جاپان کے رہنما نور احمد اعوان کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اِن چیمبر سماعت کی۔مختصر سماعت کے بعد چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو ہٹانے سے متعلق (ن) لیگ کی درخواست خارج کر دی۔ نور اعوان نے گزشتہ ماہ 12 مئی کو چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ 8 مئی کو چیئرمین نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے پیسے بھارت منتقل کرنے کا ذکر کیا گیا۔ پریس ریلیز نواز شریف کو بدنام کرنے کے لیے جاری کی گئی جس کی نیب چیئرمین کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ چیئرمین نیب سے غیر مشروط معافی مانگنے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم صادر کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -