آشیانہ سکینڈل ، نیب نے فواد حسن فواد کو پھر طلب کرلیا

آشیانہ سکینڈل ، نیب نے فواد حسن فواد کو پھر طلب کرلیا

 لاہور( خبرنگار) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ڈائریکٹر جنرل سول سروسزاکیڈمی فواد حسن فواد کو 22جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو ایمپلیمنٹیشن کے طور پر طلب کیا گیا ہے ۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو آٹھ مرتبہ طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔ذرائع کے مطابق نیب کو فواد حسن فواد کی جانب سے سوالنامہ کے جوابات کا انتظار ہے ۔

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل

لاہور ( خبرنگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو نیب لاہور میں طلبی کے نوٹسز موصول ہو گئے ہیں ۔ نیب کی جانب سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر اشتیاق کو 11جون ،ناصر جاوید کو 12جون ،سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو 13جون ،ندیم بابر کو 19جون اور خواجہ احمد حسان کو 20 جون کو طلب کیا گیا ہے ۔

ایل ڈبلیو ایم سی

مزید : صفحہ اول