تمام پولنگ اسٹیشنزپر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، نگران وزیرداخلہ

تمام پولنگ اسٹیشنزپر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، نگران وزیرداخلہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے الیکشن کے دوران اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے چیف کمیشنر آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمیشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے ۔اس موقع پر چیف کمیشنر اسلام آباد ڈاکٹر آفتاب درانی نے نگران وزیرداخلہ کو الیکشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 356 پولنگ اسٹیشنز مرد حضرات کیلئے اور 345 پولنگ اسٹیشنز خواتین کیلئے قائم کئے گئے ہیں جبکہ 87 مخلوط پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات سے نگران وزیرداخلہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر نگران وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ الیکشن کے دوران اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کئے جائیں۔

مزید : صفحہ اول