کیا اب سب لوگ دودھ کے دھلے ہو گئے ہیں؟ آپ دو دن عدالت کیوں نہیں آئے؟ چیف جسٹس کا مشاہد سید سے مکالمہ

کیا اب سب لوگ دودھ کے دھلے ہو گئے ہیں؟ آپ دو دن عدالت کیوں نہیں آئے؟ چیف جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی اسلام آبادمیٹروبس سروس پرمشاہدحسین سید کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پا کستان میاں محمد ثاقب نثارنے ریماکس دیئے کیا اب سب لوگ دودھ کے دھلے ہو گئے ہیں؟اور کیا آج بھی آپ کرپشن کے الزام پر قائم ہیں ۔چیف جسٹس نے مشاہدحسین سید سے سوال کیا آپ کو بلاگیا تھا دو دن تک عدالت کیوں نہیں آئے۔ آپ نے میٹروبس پر کر پشن کا الزام لگایا تھا۔کیا آج بھی آپ کرپشن کے الزام پر قائم ہیں؟ جس پر مشاہد حسین سید نے جوا ب دیا میرامسئلہ ماحولیات سے متعلق تھا اورمیں نے سی ڈی اے کے ماسٹرپلان سے متعلق سوالات اٹھائے تھے، اب چونکہ میٹروبس بن چکی ہے لہٰذااس کیس کونمٹاناہی بہترہے، میٹروبس ایشواب ختم ہو چکا ہے ،4 سال پہلے میں نے جسٹس تصدق جیلانی کوخط لکھا جس پر چیف جسٹس نے ریماکس دیئے اگر 4 سال پہلے خط لکھاتھا تب بھی آپ دلائل دیں۔ثاقب نثار نے مشاہد حسین سید سے سوال کیا کیا اب سب لوگ دودھ کے دھلے ہو گئے ہیں؟بعد ازاں چیف جسٹس نے مشاہدحسین کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ اول -