مسلم لیگ (ن) لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری دونوں وزرائے اعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے ، عمران خان

مسلم لیگ (ن) لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری دونوں وزرائے اعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید گرم موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے، رمضان المبارک ایسے بابرکت مہینے میں عوام کیلئے عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، بجلی کے حالیہ بحران کی براہ راست ذمہ داری نون لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پر عائد ہوتی ہے، نواز شریف اور دیگر نون لیگی وزرا پانچ سال تک قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، آج قوم کو بجلی تو مل نہیں رہی، اربوں رپوں کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے، تحریک انصاف کی حکومت ہی انشاللہ بجلی کے بحران کا موثراور مستقل حل پیش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا نون لیگی حکومت کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کی تنصیب کے پورے عمل کی پڑتال ناگزیر ہے، نگران حکومت معقول لوڈ مینیجمنٹ پلان مرتب کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچائے۔

مزید :

صفحہ اول -