ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلسہ جاری

ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلسہ جاری

لاہور (نامہ نگار)عام انتخابات2018 ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے ترمیم شدہ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بھی ریٹرننگ افسران سے مختلف امیدواروں اور ان کے نمائندوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے خواجہ احمد حسان، یاسمین راشد، لیاقت بلوچ ،گلوکار جواد احمدجبکہ پنجاب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 100سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔پنجاب کی مخصوص نشستوں سے 46خواتین اور 65اقلیتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے 460 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں کیلئے 550 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے تاحال کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے۔لاہور سے خواجہ احمد حسان نے این اے 130، ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے این اے 128، لیاقت بلوچ نے این اے 130، امیرالعظیم نے این اے 135،گلوکار جواد احمد نے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پنجاب کی مخصوص نشستوں سے 46خواتین اور 65اقلیتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی

مزید : صفحہ اول