کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 3 روز کی توسیع

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 3 روز کی توسیع

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔خواتین اور غیر مسلم افراد کیلئے مخصوص نشستوں کے کاغذات جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے ترجیحی فہرستیں بھی 11 جون تک جمع کروائی جائیں۔خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ ہفتے عام انتخا با ت کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔انتخابی شیڈول کے مطابق یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں عوام کو انتخابی شیڈول کے باضابطہ آغاز سے متعلق بتایا جائے گا۔نوٹس کے جاری ہونے کے بعد تمام امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع کے اب یہ 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 19 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،26 جون تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے،27 جون تک امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آویزاں کی جائے گی،28 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...