مولانا سعید اسعد کا این اے 106سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

مولانا سعید اسعد کا این اے 106سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی)مولانا سعید احمد اسعد نے حلقہ این اے 106اور 107سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حلقہ میں رانا ثناء اللہ خاں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جنہوں نے مصدقہ ذرائع کے مطابق دو روز قبل میاں اجمل آصف کے ہمراہ مولانا سعید احمد اسعد سے ان کے گھر پر ملاقات بھی کی. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد انہوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس حلقہ میں صاحبزادہ حامد رضا سنی کمیونٹی کے نمائندہ کی حیثیت سے پہلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ صرف رانا ثناء اللہ کا مقابلہ کرنے آئے ہیں، خیال ہے کہ مولانا سعید احمد اسعد اس حلقہ سے امیدوار سامنے آنے سے بریلوی کمیونٹی کے ووٹ دونوں کے امیدوار آنے سے آپس میں تقسیم ہو جائیں گے جس کا فائدہ ن لیگ کے امیدوار رانا ثناء اللہ خاں کو ہو گا، مولانا سعید احمد اسعد تحریک لبیک یارسول اللہ کے ڈویژنل امیر تھے اور تحریک نے رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنے پر ان سے ڈویژنل امیر کا عہدہ واپس لے لیا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے اگر رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات کر لی ہے تو اس میں کون سی غلط بات ہوئی ہے. مولانا سعید احمد اسعد نے مزید کہا کہ میں نے اپنے سامنے رانا ثناء اللہ خاں کہا کہ آپ میرے سامنے توبہ کریں تو انہوں نے میرے سامنے توبہ کی ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...