این اے 149 : طفیل جٹ کو (ن) لیگ مرتضیٰ اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری

این اے 149 : طفیل جٹ کو (ن) لیگ مرتضیٰ اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی ( رپورٹ: رانا عبداللطیف) ضلع ساہیوال سے قومی اسمبلی کے چار حلقے این اے 160 ،161 ،162 اور 163 تھے نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ این اے 162 نئے حلقے این اے 149 اور این اے 148 میں تقسیم ہو گیا ہے، سابقہ این اے 162 کا 48 فیصد حصہ اور سابقہ این اے 163 مکمل حلقہ اب نیا قومی حلقہ این اے 149 کہلاتا ہے۔اس نئے حلقے میں ٹوٹل آبادی8 لاکھ75 ہزار 613 نفوس پر مشتمل ہے اور اس حلقے میں مکمل صوبائی حلقہ پی پی 201 ، مکمل صوبائی حلقہ پی پی 202 اور 45 فیصد صوبائی حلقہ 200 شامل ہیں۔ حلقہ این اے 149 میں جٹ برادری تقریباْ60 فیصد، راجپوت 12 فیصد،ارائیں 10 فیصد، گجر8 فیصد، ڈوگر 4 فیصد اور دیگر برادریاں تقریباْ 6 فیصد ہیں۔اس حلقہ میں چیچہ وطنی کا مکمل شہری علاقہ ، غازی آباد، پرانی چیچہ وطنی، شاہکوٹ،68 موڑ، 90 موڑ، موضع کماند، کسووال، اقبال نگر، بنگلہ اوکانوالہ کے علاقے شامل ہیں۔ اس حلقہ میں ضلع کونسل کی 33 یونین کونسلیں ہیں، 33 چیئرمینوں میں سے 7 چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے جبکہ 26 چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 149 سے چوہدری محمد طفیل جٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ،حلقہ پی پی 201 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ، حلقہ پی پی 202 میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد منیر ازہر کے صاحبزادے چوہدری شاہد فاروق اور حلقہ پی پی 200 سے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا ریاض احمد خاں کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے،۔مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب بھی حلقہ پی پی 200 سے ٹکٹ کے امیدوار تھے اس حلقہ میں ارائیں برادری کا بھی کافی ووٹ بینک ہے اب وہ اپنے عزیز و اقارب ، دوست احباب اور ووٹروں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان کے بھتیجے رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ کو حلقہ این اے 149 سے ٹکٹ جاری کیا ہے اور حلقہ پی پی 200 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری وحید اصغر ڈوگر ایڈووکیٹ ، حلقہ پی پی 201 سے بھی رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ جبکہ حلقہ پی پی 202 سے سابق وزیر مملکت نعمان احمد لنگڑیال کو ٹکٹ جاری کیا ہے حلقہ این اے 149 اور صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے حلقہ پی پی 201 میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ مسلسل تین بار کامیاب ہو ئے تھے لیکن اس بار ان کا بھائی سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ میدان میں اترے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ابھی تک کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا ہے لیکن حلقہ این اے 149 سے سابق ممبر قومی اسمبلی بیگم شہناز جاوید، ڈاکٹر رانا نعیم الرحمن اور چوہدری شفقت چیمہ ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔حلقہ این اے 149 سے جماعت اسلامی کے خان حق نواز خان درانی بھی امیدوار ہیں۔مسلم لیگ ق نے ا بھی تک کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا

مزید :

صفحہ اول -