مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،گوجرانوالہ کے امیدواروں کے انٹرویوز

مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،گوجرانوالہ کے امیدواروں کے انٹرویوز

جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان ) گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیرصدارت مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف منعقد ہو ا جس میں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق،خرم دستگیرخان اور سائرہ افضل تارڑودیگر نے خصوصی شرکت کی۔اس اجلاس میں ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں برائے قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی کے انٹرویوز کر لئے گے جس میں حلقہ این اے 79 سے تعلق رکھنے والے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری عدنان سرور چیمہ ،ڈاکڑنثار احمد چیمہ ،چوہدری اعجاز احمد پرویا ،چوہدری ساجد حسین چٹھہ،چوہدری نوازش علی چیمہ ،چوہدری سیف علی چٹھہ انٹرویوز کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچے انٹرویوز اور اجلاس کے بعدمسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے کسی بھی امیدوار برائے قومی اسمبلی کو کسی قسم کا کوئی گرین سگنل نہیں ملا تاہم چند دنوں کے بعد متوقع ہے کہ انہیں امیدواروں میں سے کسی ایک امیدوار کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے ،امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کے مطابق ابھی تک کسی بھی امیدوار کو مسلم لیگ ن کی قیادت سے کوئی گرین سگنل نہیں ملا ہے تاہم انہیں امیدواروں میں سے کسی ایک امیدوار کو ٹکٹ ملنے کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...