آٹھ رکنی سندھ کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائینگے

آٹھ رکنی سندھ کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائینگے

کراچی ( سٹا ف رپورٹر) سندھ کابینہ کے ارکان آج جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔ گورنر سندھ محمد زبیر حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمن نے صوبائی وزراء کی فہرست گورنر ہاؤس بھیجی ہے۔ فہرست میں صوبائی وزراء کیلئے سعدیہ رضوی،ڈاکٹرجنید علی شاہ،خیرمحمدجونیجو،مشتاق شاہ،رحیم بخش بوزدار، جمیل یوسف،دوست محمدچانڈیو ، سائمن جان ڈینئل اور رحیم بخش بوزدراکے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری آج صبح 11بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ سندھ کی نگراں کابینہ 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

سندھ کابینہ

مزید : صفحہ اول