چنیوٹ مسلم لیگ(ن) ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے سیاسی جوڑ توڑ شروع کردیا

چنیوٹ مسلم لیگ(ن) ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے سیاسی جوڑ توڑ شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چنیوٹ( حاجی عبدالغفورزاہد)چنیوٹ ایک قدیمی شہر ہے جس نے ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔موجودہ سیاسی صورتحال میں بھی ہمیشہ کی طرح جوڑ توڑ جاری ہے ۔مسلم لیگ ن کے سرکردہ ایم این اے قیصراحمد شیخ اور مولانا الیاس چنیوٹی ابھی تک ن لیگ کے ٹکٹ کے منتظر ہیں۔قیصر شیخ اگرچہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دست و بازواورن لیگ کے بانی کارکنوں میں سے ہیں لیکن اگر انہیں ن لیگ کی طر ف سے ٹکٹ نہیں دیا جاتا تو ان کے بارے میں یہ بھی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں یہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔دوسری جانب جب کہ شیخ قیصر احمد المعروف جاپان والے جوکہ شہباز شریف اور نواز شریف کے دست و بازو اور ن لیگ کے بانی کارکنوں میں سے ہیں قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں سے ہوگا شیخ قیصر محمود بیک وقت شہر اور دیہات کی عوام میں مقبول ہیں عوام ان کو فتح حاصل کرتے دیکھ رہے ہیں۔ذوالفقارعلی شاہ جوکہ رجوعہ سادات کے سیاسی گھرانہ تعلق رکھتے ہیں وہ بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر PTIمیں شامل ہوچکے ہیں اوربھوآنہ لالیاں سے PTIکے امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ طاہر القادری کی جماعت کے صوبائی صدر سید شاہد علی شاہ بھی قومی اسمبلی 100سے امیدوار ہیں۔ اس علاقہ میں سادات کا اثر ہے جو ایک اچھا خاصا ووٹ بنک رکھتی ہے،پیپلز پارٹی کی طرف سے سید حسن مرتضیٰ ایک فعال اور ورکر کے دل میں عزت رکھنے والے عوامی لیڈربھی سابقہ حلقہ بھوآنہ اور رجوعہ میں ایم پی اے رہ چکے ہیں جبکہ ان کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا پلہ بھاری رہا ہے۔ سید ظفر عباس شاہ آف رجوعہ جو کہ کئی بار ایم پی اے اور این اے 99سے ان کا بیٹا سید قائم رضا PTIمیں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر درخواست دے رکھی ہے سید کلیم علی امیراٹارنی ایٹ لاء بھی ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں وہ PP93کی طرف سے امیدوار ہیں ۔ علاوہ ازیں چنیوٹ میں یہ بات بھی گشت کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے سید عنائت علی شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے اور چنیوٹ کے دو قومی حلقوں میں سے ایک قومی حلقے پر سابق ایم این اے سید عنائت علی شاہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ دوسرے حلقے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو الیکشن لڑیں گے۔ ان کے علاوہ مہر غلام محمد لالی، مہر امتیاز احمد لالی ،مولانا رحمت اللہ اور قاضی علی حسن پمی بھی اس حلقہ کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -