کشن گنگا ڈیم کا معاملہ حل کرانا عالمی بنک کی ذمہ داری ہے، خسرو بختیار

کشن گنگا ڈیم کا معاملہ حل کرانا عالمی بنک کی ذمہ داری ہے، خسرو بختیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پانی کا مسلہ ہماری شہ رگ ہے۔ کشن گنگا ڈیم کا معاملہ حل کرانا عالمی بنک کی ذمہ داری ہے۔عالمی بینک معاہدے کے ضامن کے طور پر پاکستان کے تحفظات دورکرنے کے لئے ہندوستان پر دباؤ ڈالے۔ ایک بیان میں خسرو بختیار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے تنازعہ حل کئے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستانی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطر ات لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کا مقصد مختلف تنازعات پر پاکستان کو دباؤ میں لانا ہے لیکن پاکستان ہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

، انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس معاملے پر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا خمیازہ ملک کو پانی کی شدید قلت کی صورت میں بھگتنا ہے ۔حکمرانوں نے قومی مسائل کو کبھی قابل توجہ ہی نہ سمجھا تاہم پوری قوم اس مسئلے پر بیک آواز ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ہم پانی کے مسئلے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے انہوں نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت کے اس سنگین مسئلے اور کشن گنگا ڈیم کے معاملے پر ہنگامی اجلاس بلائے ۔

اور اس آبی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکی وعالمی سطح پر فوری اقدامات کیلئے حکمت عملی طے کرے ۔