یونین کونسل 165سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

یونین کونسل 165سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والی شخصیات نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ یونین کونسل 165 سے مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنماؤں مرزا علی ،سابق یونین کونسل ناظم عمران بدر، علی خان، ڈاکٹر گلفام، چوہدری علی ندیم، وقاص بٹ، وسیم نظیر، احمد شاہ، فیصل ندیم،، عثمان ابرار، شیخ وقاص اور نجم ثاقب نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ حلقہ این اے 127سے امیدوار و تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کر کے غیر مشروط طو رپر شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام ماضی کے حکمرانوں کو دوبارہ آزمانے کی بجائے ان سے لوٹ مار کا حساب لیں گے ۔ عمران خان کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے شریف خاندان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

اوران کا چور مچائے شور والا فارمولہ بھی ناکام ہو گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...