پارٹی کا ورکر ہوں اور ہر فیصلے کو ماننے کا پابند ہوں، مہر واجدعظیم

پارٹی کا ورکر ہوں اور ہر فیصلے کو ماننے کا پابند ہوں، مہر واجدعظیم

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مجھے لاہور کے قومی اسمبلی کے جس بھی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا حکم دیں گے میں وہاں سے ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نہ صرف الیکشن لڑوں گا بلکہ اللہ کی مہربانی سے انہیں وہ نشست جیت کر بھی دوں گا ۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ میں پارٹی کا ورکر ہوں اور پارٹی کے ہر حکم فیصلے کو ماننے کا پابند بھی ہوں یہ بات درست ہے کہ میں این اے 126سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن پارٹی نے مجھے این اے 123سے الیکشن لڑنے کے لئے منتخب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کر یگیمیں اپنی قیادت کے حکم سے ادھر سے ہی الیکشن لڑوں گا اور انشااللہ جیت کر بھی دکھاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور الٹ چکا ہے، سارے شہر میں دمادم مست قلندر ہو گا اور25جولائی کو پی ٹی آئی کو انشاء اللہ میدان مارے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4