عجلت میں ہوئے الیکشن کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں،زاہد حبیب

عجلت میں ہوئے الیکشن کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں،زاہد حبیب

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) سنی تحریک کے صوبائی سیکرٹر ی جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قا دری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ 25جولائی کو الیکشن 2018کی تاریخ پر نظر ثانی کرے ،عجلت میں ہوئے الیکشن کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ الیکشن جمہوری طرز کی بجائے لوٹ مار کے انداز میں ہوں ۔عجلت میں کروائے گئے انتخابات کا فائد دھاندلی مافیا کو ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کیلئے آئے پی پی حلقہ 55کے آزاد امیدواران شہباز نثار خان،سیٹھ محبوب سے گفتگو کے دوران کیا ۔امیدواران سے الگ لگ ملاقات کے دوران زاہد حبیب قادری نے کہا کہ سیاست نہیں عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔

،حکمران جماعت سے ملک و قوم کے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے۔عوام قومی دولت لوٹنے والوں کوآئندہ الیکشن پانے مقدس ووٹ کی تذلیل کرنے والے حکمرانوں کو دوبارہ منتخب نہیں ہونے دیں گے ۔سنی تحریک نے حلقہ پی پی55سمیت کسی حلقے میں کسی بھی امیدوار کی کوئی حمایت نہیں کی سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔سنی تحریک اپنے امیدوار منتخب کرے گئی تمام حلقوں میں کھڑے سنی تحریک کے امیدوار عوام کی حقیقی امنگوں کے امین ہیں ۔

سنی تحریک مسلم لیگ ن یا ان کے کھڑے آزاد کسی بھی امیدوار کی کسی بھی حلقہ میں قطعی حمایت نہیں کرے گی۔ملاقات میں سنی تحریک کے سٹی رہنما محمد فائق قادری ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،محمد یعقوب ،چوہدری محمد سرفراز مہر،محمد اصغر کریمی ،چوہدری محمد اقبال ،محمد نوید و دیگر بھی موجود تھے ۔جبکہ زاہد حبیب قادری نے کہاکہ قوم کے پاس اب وقت کے لٹیروں اور چوروں کا راستہ اپنے ووٹ سے روک دیں

مزید : میٹروپولیٹن 4