سابق حکمرانوں کا 10ہزار میگا واٹ بجلی پید ا کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا،کامران سیف

سابق حکمرانوں کا 10ہزار میگا واٹ بجلی پید ا کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا،کامران ...

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سابق حکومت وزیراعلیٰ پنجاب و وزیراعظم کا 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا سابق حکومت ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوئی جس سے حکومت کی کارکردگی کھل کر عوام کے سامنے آگئی کہ حکمران پانچ سال تک 2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرکے عوام کو لالی پاپ دیتے رہے لیکن عملی طور پر میٹروٹرین، میٹرو بس پر تمام فنڈز خرچ کرتے رہے بجلی کی فراہمی کبھی بھی ان کی ترجیح نہیں رہے ناکام منصوبے قائداعظم سولر پاور،نندی پور پاو ر پلانٹ سے سابق حکومت کی ترجیحات عوام کے سامنے آگئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ شارٹ فال4500میگا واٹ تک پہنچ گیا ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے روزے دار عوام پریشان ہیں اور رمضان میں رات کو انڈسٹریز بند ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...