بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے گزشتہ روز مختلف سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالوں پر اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں اور ان کے معیار کو بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز اور زائد منافع خور معاشرے پر بدنما داغ ہیں۔ رمضان المبارک میں کم سے کم منافع حاصل کرنا چاہئے کیونکہ حقیقی منافع اللہ تعالی ہے دے گا لہٰذا رمضان کے بابرکت مہینے میں روز مرہ کی اشیائے ضروریہ عام ا?دمی کی دسترس میں لانے کے لئے معیاری اور مناسب نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنا کر عوام کی دعائیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سستے رمضان بازاروں کو صارفین کیلئے معیاری اور سستی اشیائے خوردنوش کی فراہمی میں اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء دیگر منڈی سے انتہائی سستی اور معیاری ہوتی ہیں جس کی بدولت سستے رمضان بازروں کا اعتماد عوام میں کافی مقبول ہوچکا ہے اس موضع پر ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے خریداری کے لئے آنے والے خریداروں سے بھی گفتگو کی اور سستے رمضان بازروں کی افادیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر صارفین نے سابق حکومت کے اس اقدام کو بہت بہتر انداز میں سراہا۔بعد ازاں بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور بازاروں کے منتظمین کو صارفین کو تمام میسر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔