سرمایہ دار اور بیوروکریٹوں نے ملک کو بحران سے دوچار کردیا،جاوید تنویر

سرمایہ دار اور بیوروکریٹوں نے ملک کو بحران سے دوچار کردیا،جاوید تنویر

لاہور(پ ر)پاکستان ووٹرز فرنٹ کے چیئرمین جاوید تنویرنے کہا ہے کہ سرمایہ داروں اوربیوروکریسی کی ملی بھگت سے پاکستان میں سرگرم مختلف مافیا ملکی وسائل کو جس بے شرمی سے لوٹ رہے ہیں اس کے نتیجے میں ملک ایک خوفناک بحرا ن سے دوچار ہوگیا ہے۔ لاہورپریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ اجتماعی دانشمندی کو بروئے کارلاتے ہوئے مادروطن کودرپیش سنگین خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے آج سے سترہ سال قبل (2011 میں) پاکستان ووٹرز فرنٹ(پی وی ایف) جیسی انقلابی تنظیم کی بنیاد رکھی گئی جو اپنا کام جاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4