چیف جسٹس قابل احترام اور معتمد شخصیت کے مالک ہیں،حافظ حسین احمد

چیف جسٹس قابل احترام اور معتمد شخصیت کے مالک ہیں،حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہمارے لئے قابل احترام اور معتمد شخصیت کے مالک ہیں۔ہم انہیں صادق اور امین سمجھتے ہیں ان کے فیصلوں سے اتفاق یا اختلاف کی گنجائش رہتی ہے لیکن ان کی نیت(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
پر شبہ نہیں کرتے،اس عظیم اور ذمہ دار منصب کی حامل شخصیت نے جمعیت علما ئے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بارے میں جو ریمارکس دیئے ہیں کہ ن کے پاس بہت پیسہ ہے وہ اپنی سکیورٹی کا انتظام خود کرسکتے ہیں "چیف جسٹس صاحب کی اس طرح کی رائے کی حیثیت ایک عام قیاس آرائی سے زیادہ نہیں یعنی انہوں نے حقائق کی بنیاد پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا اور پراپیگنڈوں کی بنیاد پر ایسی رائے دی ہے۔ جو حقائق جاننے والوں میں حقائق سے بہت دور تصور کی جارہی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس اپنے منصب عظمی کے شایان شان کسی قومی سطح کی شخصیت کے بارے میں احتیاط سے تبصرہ کریں گے۔
حافظ حسین احمد