ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار‘ امیدوار بے چین
کو ٹ ادو (آصف شہزادسے) تحر یک انصاف دھڑ ے بند ی کا شکا ر‘ جنو بی پنجا ب میں تا حا ل ٹکٹو ں کی تقسیم پر ڈیڈ لا ک بر قرار ۔جنو بی پنجا ب کے 21حلقوں پر پا رٹی کے سنیئر وائس چیئر مین شا ہ محمود قریشی ڈٹ گئے ورکروں کے سا تھ پا رٹی قیا دت بھی پر یشا نی میں مبتلا۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
مطا بق انتہا ئی با وثوق ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ پا کستا ن تحر یک انصاف الیکشن 2018کے اعلا ن کے سا تھ ہی با قی پا رٹیاں چھو ڑ کر دھڑا دھڑ سیا ستدانوں کی شمو لیت پر پا رٹی کے دیرینہ ورکروں اور سا بقہ ٹکٹ ہولڈروں میں زبر دست بے چینی پا ئی جا تی ہے‘ پنجا ب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پچھلے چا ر دنو ں میں بورڈ امیدواروں کا اعلا ن نہ کر سکا‘ خا ص کر جنو بی پنجا ب میں سینئر وائس چیئر مین مخدوم شا ہ محمود قر یشی کا دھڑا تذبذب کا شکا ر ہے‘ جنو بی پنجا ب میں سا بق نا اہل جنر ل سیکر ٹری جہا نگیر ترین اور اسحا ق خا کوا نی کے سا تھ مخدوم شا ہ محمود قر یشی کے تحفظا ت کھل کر سا منے آگئے ہیں۔ باوثوق ذرا ئع نے دعویٰ کیا ہے کہ شا ہ محمود قر یشی کی طر ف سے پا رٹی قیا دت کو واضح پیغا م دیا گیا ہے کہ جنو بی پنجاب کے مختلف 21حلقوں پر اگر ان کے امیدواروں کو پا رٹی ٹکٹ نہیں دے گی تو ان کی راہیں جدا ہو سکتی ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم خا ص کر جنو بی پنجا ب میں قیا دت شدید ڈپر یشن کا شکا ر ہے‘ اگر شا ہ محمود قر یشی پا رٹی سے علیحد گی اختیا ر کرتے ہیں تو پا کستان تحر یک انصاف کیلئے نا قابل تلا فی نقصان ہے ‘پا رٹی کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ انتخا بی بو رڈ نے پا رٹی قائد عمران خا ن کو متنا زعہ حلقوں میں خفیہ سروے کے ذریعے ٹکٹو ں کی تقسیم کا مشورہ دیا ہے ۔