بل ادا نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری نہ ہوسکا

بل ادا نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے ایک سال سے میپکو کے بل ادا نہیں کئے۔ 2لاکھ70ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے۔ اس صورتحال میں میپکو نے سید جاوید علی شاہ کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
سے انکار کر دیا ہے ۔ میپکو حکام کے مطابق سید جاوید علی شاہ جب تک اپنے واجبات کلیئر نہیں کریں گے انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے بجلی کے واجبات کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب یہ امر قابل ذکر ہے کہ نا انصافی کی انتہا ہو گئی ‘ میپکو نے ہزار پانچ سو روپے کے بل کی مجبوراً ادائیگی نہ کرنے والے تمام غریب صارفین کے کنکشن کاٹ کر میٹر اتار لئے اور ان کو دفاتر کے چکر پر چکر لگانے پر مجبور کر دیا ۔ ان کی منت سماجت اور مجبوریوں کا بھی خیال نہ کیا اور دوسری طرف ایک وفاقی وزیر نے ایک سال سے بل ادا نہیں کیا اور لاکھوں روپے کے واجبات ادا نہیں کئے لیکن ان کا کنکشن نہیں کاٹا۔