مذہبی جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
ملتان(سٹی رپورٹر)الیکشن 2018 کے سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں کی(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
طرح مذہبی جماعتوں کی طرف سے بھی الیکشن کی تیاریاں ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ جاری ،اس ضمن میں ایم ایم اے میں شامل مذہبی جماعتوں اور دیگر مذہبی جماعتوں کی طرف سے کچھ امید واران نے کاغذا ت جمع کرادیئے ہیں اور کچھ امیدواران آج جمع کرائینگے ۔جماعت اسلامی کی طرف سے این اے 155 کے لیئے شیخ جمشید حیات ، این اے 156 کے لیئے ڈاکٹر صفدر اقبال ، پی پی 215 کے لیئے ڈاکٹر حفیظ انور ، پی پی 214 کے لیئے ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ، پی پی 217 کے لیئے میاں خالد منیر آرائیں ، جے یو آئی ف کی طرف سے پی پی 212 کے لیئے مفتی عبدالباسط کھوکھر ، پی پی 215 کے لیئے صوفی محمد صدیق ، پی پی 222 کے لیئے طیب فرید معاویہ ، این اے 156 کے لیئے نقیب اللہ خان کاکڑنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ، جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے این اے 156 کے لیئے مولانا عبدالرحیم گجر آج کاغذات جمع کرائیں گے جبکہ دیگر مذہبی جماعتوں میں تحریک لبیک کی طرف سے این اے 155 کے لیئے محمد ایوب مغل آج کاغذات جمع کرائینگے ، واضح رہے کہ فی الوقت ایم ایم اے کی جماعتوں کے امیدواران کاغذات جمع کرائینگے بعد ازاں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر مشاورت کے بعد امیدواران کو انتخابی نشان کتاب اور ٹکٹ الاٹ کیئے جائینگے ، ذرائع کے مطابق ایم ایم اے ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مرکزی قیادت کے فیصلوں کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرے گی