حامد سعید کاظمی کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ
لیاقت پور ( تحصیل رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے تحصیل لیاقت پور (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنا پینل تشکیل دیدیا جس کے مطابق وہ لیاقت پور کے قومی حلقہ 175 عظیم بخش نائچ صوبائی حلقہ 255‘ نذیر احمد خان چانڈیہ صوبائی حلقہ 256اور رئیس محمد اقبال سابق ایم پی اے صوبائی حلقہ 257سے ان کے پینل کا حصہ ہونگے ۔پیپلز پارٹی کی طرف سے خواجہ قطب فرید کوریجہ ایم این اے ، سردار غضنفر علی لنگاہ صوبائی حلقہ 255قاضی احمد سعید صوبائی حلقہ 256اور جہانزیب رشید 257سے الیکشن لڑیں گے تحریک انصاف کی طرف سے مبین احمد ایم این اے صوبائی حلقہ 255سے مسعود عالم ، صوبائی حلقہ 256سردار عامر نوازچانڈیہ اور صوبائی حلقہ 257سے چوہدری وقار احمد شامل ہیں ن لیگ نے ابھی تک اپنے مکمل پینل کا علان نہیں کیا ۔
حامد کاظمی