ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرزجاری کرنے سے روکنے اور عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت 3 0 جون تک ملتوی

ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرزجاری کرنے سے روکنے اور عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) سول جج ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرزجاری کرنے سے روکنے اور عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں میں سماعت 30 جون تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں جلیل خان بابرسمیت 40 چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ ورلڈبنک سے حاصل گرانٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب شہری نظام کی بہتری کے پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپے سے زائدکی رقم جاری کی گئی جس کیلئے کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ فنڈزغیرقانونی اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کامنصوبہ بناتے ہوئے صرف صوبائی حلقہ 196 میں خرچ کرنے کیلئے ٹینڈرز جاری کرنے کیخلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتوعارضی حکم امتناعی جاری کردیا گیا لیکن عدالتی حکم 26 فروری کوموصول ہونے کے باوجود27 فروری کوٹینڈرجاری کردئیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...