ن لیگ کا دور سنہری‘ بجلی لوڈشیڈنگ‘ بدامنی کا خاتمہ ہوا‘ شیر علی گورچانی

ن لیگ کا دور سنہری‘ بجلی لوڈشیڈنگ‘ بدامنی کا خاتمہ ہوا‘ شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)ن لیگ کا پانچ سالہ دورحکومت ملکی تاریخ کا سنہری دورتھاجس میں دہشت گردی ،بدامنی اور بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا،گزشتہ پانچ سالوں میں کسانوں کیلئے کھادیں سستی اور وافرمقدارمیں مہیاکی گئیں ،ملک بھرمیں نئے کارخانوں سے ملکی صنعت میں اضافہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سے بیروزگاری کاخاتمہ ہوا۔ان خیالات کااظہارسابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی خان گورچانی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پورحاجی محمداکرم قریشی کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی گئی افطارپارٹی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران کیا جس میں نواب پرویزاقبال گورچانی،شیردل خان گورچانی،شیرکوہ خان گورچانی،وائس چیئرمین ملک عقیل احمدارائیں ،سٹی کونسلرزچوہدری اعجازمشتاق احمد،ملک کریم نوازرائیں ،ملک حق نوازبرہ، عبدالغفار قریشی، خان شاہ جہان خان کاکڑ،زبیراحمداعوان،حکیم سیف اللہ ،میاں عمرممتازخواجہ،چیئرمین سردارشریف خان لُنڈ، سردارنذرحسین خان رند، ملک غلام سرور ارائیں، مرزا محمد ایوب خان ،ڈاکٹرمحمداقبال دستی،ڈاکٹرمحمداکرم شہزاد، ڈاکٹر ارشاداحمدکھوکھر،محمدحسین قریشی،محمدیونس قریشی، سجادملک ،فاروق احمدگوپانگ ،میاں محمد احمد بودلہ، عشرت خان درانی ایڈووکیٹ،سرداروسیم افضل خان لاشاری ،مرزافرحان خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا مقابلہ لوٹوں اور لٹیروں سے ہے جن لوگوں نے پانچ سال تک مفادات اٹھائے اور وقت آنے پر میاں برادران کو چھوڑ مخالفین کی گود میں بیٹھ گئے ۔سردارشیرعلی خان نے کہاکہ میاں محمدشہبازشریف نے جام پورکی ترقی کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکیج دیا مگر سابق ایم این اے نے ہرکام میں بے جا مداخلت کرکے سٹی پیکیج کو ناکام بنایااور کام مقررہ وقت پرتکمیل نہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ دوبارہ منتخب ہوکر رہ جانے والے بقیہ تعمیراتی کام مکمل کراؤں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...