فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی‘ ملک بھر میں یوم القدس آج منایا جائیگا
ملتان( سٹی رپورٹر)ملک بھرکے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم القدس آج منایاجائے گا، فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف مذہبی ، ملی جماعتوں کے زیراہتمام آج احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی اس ضمن میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام سورج میانی سے نواں شہر چوک تک بھی بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ23رمضان المبارک کوفلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایاجائے گا۔شام ، یمن ، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کارفرما ہے۔پاکستان بھر میں جمعہ الوداع کو شہر شہر،گلی گلی،قریہ قریہ مسلمانان پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔